کتاب
حیاتِ طیبہ
از
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی
Read Online
Hiyaat e Tayyaba
حیاتِ طیبہ ﷺ کا مطالعہ کیوں کیا جائے؟
اﷲ کے آخری نبی اورانسانیت کے نجات دہندہ حضرت محمد! کی حیات ِطیبہ کا مطالعہ ہمیں کس لیے کرنا چاہیے......؟
تاریخ میں بہت سی شخصیات کا تذکرہ موجودہے....
سکندرِ اعظم اپنی بہادری میں اپنی مثال آپ ہے۔ ارسطو اورافلاطون عقلی اورعملی میدان کے سردار نظر آتے ہیں ،گوتم بدھ گیان دھیان میں منفرد ہے تو کنفیوشس علمِ سیاسیات میں بہت آگے ہیں ۔
مگر ذراغورکیجئے۔
تاریخ کی ان تمام عظیم شخصیات کی وجۂ شناخت کسی ایک شعبہ ٔ حیات میں کمال درجہ کی مہارت پر ہے۔
سکندر ِاعظم جنگ کے میدان میں تواپنا جواب نہیں رکھتا لیکن وہ ارسطو کی سی فلسفیانہ مہارت اورعقلی دلائل سے عاری ہے......ارسطو اورافلاطون عظیم فلاسفر توضرور تھے لیکن وہ اچھے سپاہی نہ تھے۔
انسانِ کامل حضرت محمد مصطفی ﷺ وہ عظیم انسانی ہستی ہیں جو بیک وقت سید الانبیاء ، خاتم النبیّن بھی ہیں ، بہادر سپہ سالار بھی....بلندپایہ منتظم ِاعلیٰ بھی اورتہذیب وتمدن کے بانی بھی....نجی زندگی میں دیکھیں تو بہترین شوہر ،شفیق والد، ہمدرد و محبت کرنے والے بھتیجے ، ملنسار اورصادق وامین شہری ۔
آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کا ہر گوشہ اتنا مثالی ہے کہ اسے بطور رول ماڈل پیش کیا جاسکتاہے۔انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ سے رہنمائی لی جاسکتی ہے اورحیات ِطیبہ کا مطالعہ کرتے وقت یہی ہمارا مقصدہونا چاہیے۔
اپنے تاثرات سے آگاہ کریں