شرحِ لوح و قلم (جدید انداز میں)
قلندر بابا اولیاء ؒ
شارح: خواجہ شمس الدین عظیمی
پیش کش: ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی
For Reading All New Roohani Digest
You Can Subscribe Us on
By $10 / Rs.1000 only Per Year (12 Month)
Bank Transfer
or EMail us @ - digest.roohani@gmail.com,
-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.-.
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
واَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مُحَمَّدٌ رَّسُولَ اللَّهِ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ
با ادب با نصیب بے ادب بے نصیب
روحانیت کے موضوع پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ان میں ترغیبی اورتبلیغی مواد موجود ہے۔ ان قوانین اور فارمولوں کو بیان کرنے سے عموماًاحتراز کیا گیاہے جو تخلیق اورتسخیرِ کائنات سے متعلق ہیں۔ آج انسان کا ذہن بالیدگی کے اس نقطے پر پہنچ چکاہے کہ وہ روحانیت کو علمی بنیادوں پر سمجھ سکے۔
سلسلہ عظیمیہ کے امام حضرت محمد عظیم برخیا المعروف قلندر بابا اولیاءؒنے علم روحانیت اور کائنات کی تخلیق میں جاری و ساری بعض قوانین کو عام فہم زبان میں لکھوایا۔ اس طرح جو کتاب تیار ہوئی اس کا نام
’’لوح و قلم‘‘ رکھاگیا۔ قلندر بابا اولیاءؒنے اپنی اس کتاب میں صوفیانہ افکار کو عام فہم انداز میں پیش کیاہے۔قلندر بابا اولیاءؒکے پیش نظر ایک قابل ِعمل اور قابل ِ فہم علمی دستاویز پیش کرنا تھا جس کے ذریعے دور ِ حاضر کا انسان علم تصوف کو باقاعدہ ایک علم کی حیثیت سے پہچان سکے۔
اس کتاب کی تحریر وترتیب 1957ء میں شروع ہوئی اورکم و بیش تین سال میں اس کی تکمیل ہوئی۔ قلندر بابا اولیاءؒکے شاگرد ِرشید خواجہ شمس الدین عظیمی کو یہ شرف واعزاز ملا کہ انہوں نے اس کتاب کو سطربہ سطر قلندر بابا اولیاءؒ سے بطور املانویس رقم کیا۔ قلندر بابا اولیاءؒ کے ایک اور شاگرد سید احمد جمال بھی اس کتاب کی املا نویسی میں شامل ہوئے۔ کتاب میں موضوع کے لحاظ سے ضروری مقامات پر نقشوں اور جدول سے بھی وضاحت کی گئی ہے۔
کتاب لوح وقلم میں بیان کئے گئے علوم کو سمجھانے کے لئے قلندر بابا اولیاءؒ کے شاگرد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے طلباء وطالبات کے لئے باقاعدہ لیکچرز کا ایک سلسلہ شروع کیا جو تقریباً ساڑھے تین سال تک جاری رہا ۔ علم دوست افراد کے لیے ان لیکچرز کو ترتیب دےکر ’’شرح لوح و قلم‘‘کے نام سے 1999ء میں کتابی صورت میں پیش کیا گیا۔
روحانی علوم سے دلچسپی رکھنے والے خواتین وحضرات کے لیے تقریباً25 برس قبل شائع ہونے والی کتاب ’’شرح لوح و قلم‘‘ کی تلخیص اب ایک نئےانداز سے قسط وار پیش کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی
Sharah-Loh-o-Qalam
Read Online
Dr Waqar Yousuf Azeemi
اپنے تاثرات سے آگاہ کریں